سپینش لالیگا میں ایٹلیٹیکو میڈرڈنے ریال ویلاڈولڈ کو2-4گول سے ہرا دیا

بدھ 16 اپریل 2025 18:09

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)ایٹلیٹیکو میڈرڈنے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال ویلاڈولڈ کی ٹیم کو 2-4 گول سے ہرا دیا۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جولیان الواریزنے دو جبکہ جیولیانو سیمون اور الیگزینڈر سورلوتھ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی لیگ میں 18 ویں فتح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ریال ویلاڈولڈ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے جولیان الواریزنے دو جبکہ جیولیانو سیمون اور الیگزینڈر سورلوتھ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ میں ریال ویلاڈولڈ کی ٹیم کی طرف سے مامادو سائلہ اور جاوی سانچیز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی لیگ میں یہ 18ویں فتح ہے ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم کے بھی 63 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :