پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بدھ 16 اپریل 2025 18:33

پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ملاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف 111 رنز کا دفاع کر کے کم ترین ٹوٹل کا دفاع کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

ملا پور میں کھیلے گئے لیگ کے 31 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم 111 رنزکے تعاقب میں 16 ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پنجاب کنگز کی جانب سے یزویندر چہل نے 4 اور مارکو جینسن نے 3 وکٹیں لے کر آسان ہدف کا دفاع ممکن بنایا اور پنجاب کنگز کی 16 رنز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ چنئی سپر کنگز نے 2009 میں پنجاب کنگز کے خلاف 116 رنز کا دفاع کر کے بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :