ویمنز کرکٹ ورلڈ کوالیفائر کے پہلے 3میچز میں مسلسل جیت پر پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب

بدھ 16 اپریل 2025 22:33

ویمنز کرکٹ ورلڈ کوالیفائر کے پہلے 3میچز میں مسلسل جیت پر پاکستانی ٹیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کوالیفائر کے پہلے 3میچز میں مسلسل جیت پر لاہور کے نجی ہوٹل کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلسل 3میچز جیتنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔کپتان فاطمہ ثنا، ہیڈ کوچ محمد وسیم، منیجر ٹیم حنا منور نے ہوٹل مینجمنٹ کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں،کوچز، مینجمنٹ سٹاف نے شرکت کی ۔ہوٹل کے اے جی ایم مسٹر وینگلس،ڈائریکٹر سیلز جیب اللہ کامران ، پبلک ریلیشنز ہیڈ فاطمہ عطاء اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ہوٹل مینجمنٹ نے مسلسل 3میچز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور اگلے میچز کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ مسٹر وینگلس نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے دونوں میچ بھی پاکستانی ٹیم جیتے گی،ہم سب پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔