
ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر24فیصداضافہ
جمعہ 18 اپریل 2025 11:10
(جاری ہے)
پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.824ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 2.284ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو342ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو306ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر12فیصدزیادہ ہے، فروری میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 305ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
مالی سال کے پہلے 9ماہ میں خدمات کے شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.207ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.685ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت 20 ہزار 800 روپے بڑھ گئی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.