بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،جو سیلسبری اور ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 18 اپریل 2025 11:46

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) انگلینڈ کے ٹینس سٹار جو سیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ برطانوی فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کروشیا کے ٹینس کھلاڑی نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 72 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جو سیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کے ٹینس کھلاڑی نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ \932

متعلقہ عنوان :