Live Updates

لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا

210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی پوری بیٹنگ لائن صرف 121 رنز پر تمام ہو گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 اپریل 2025 23:46

لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا، 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی پوری بیٹنگ لائن صرف 121 رنز پر تمام ہو گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل میں لگاتار 10 فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست ہوئی، لاہور کی جانب سے حارث روف نے 4 اور سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کر کے قلندرز کو فتح دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 10 کے 19 ویں میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فخر زمان، سکندر رضا اور سیم بلنگز کی شاندار بلے بازی کی بدولت لاہور قلندر مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، فخر زمان نے 44، سکندر رضا نے 39 جبکہ سیم بلنگز نے 38 رنز کی اننگز کھیلیں۔ یہ لاہور قلندرز کی رواں سیزن میں چوتھی فتح تھی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات