آرٹ ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 1.06 فیصد اضافہ

جمعہ 18 اپریل 2025 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) آرٹ ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 1.06 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کاحجم 9.5 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ فروری 2024 میں آرٹ ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائلز کی برآمدات کی مالیت 9.4 ارب روپے رہی تھی ۔ اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران آرٹ ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات میں 0.1 ارب روپےیعنی 1.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :