ٹاپ سیڈڈ کیون کرویٹز اور ٹم پٹزبی ایم ڈبلیو ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 18 اپریل 2025 18:22

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن میزبان جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبین ریبول پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن سپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن میزبان جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبین ریبول پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932

متعلقہ عنوان :