
برمنگھم، ملائشیا چیمبرز اور متحدہ عرب امارات کے وفود کا لاہور چیمبرکادورہ
جمعہ 18 اپریل 2025 21:00
(جاری ہے)
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2007 میں ہونے والا آزاد تجارتی معاہدہ پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے آسیان مارکیٹوں تک رسائی کا سنہری موقع ہے، تاہم اس معاہدے کے باوجود دو طرفہ تجارت اپنی حقیقی صلاحیت سے کم ہے۔
سال 2023-24 میں باہمی تجارت 1.5 ارب ڈالر رہی جس میں پاکستان کی برآمدات 582 ملین ڈالر اور درآمدات 948 ملین ڈالر تھیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملائیشین وفد کا یہ دورہ صحت، فارماسیوٹیکل، کان کنی، انجینئرنگ حل اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرے گا۔ قبل ازیں گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر ناصر اعوان کی سربراہی میں ایک وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا۔ میاں ابوذر شاد نے وفد میں شامل مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے پانچ بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے ۔ انہوں نے فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، فوڈ پراسیسنگ، سرجیکل آلات، چمڑے کی اشیا اور آٹو پارٹس جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.