آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،پاکستان کی فاطمہ ثنا ء کپتان مقرر

اتوار 20 اپریل 2025 18:30

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،پاکستان ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کی کپتان پاکستان کی فاطمہ ثنا کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں چار ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں جن میں پاکستان سے منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلادیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر شامل ہیں۔

بنگلادیش کی رابیعہ خان اسی اعزازی ٹیم کی ریزرو پلیئر ہوں گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر لاہور میں منعقد ہوا، جہاں قومی ٹیم نے اپنے تمام میچز جیت کر ویمنز ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کیا۔قومی ٹیم کے علاوہ بنگلادیش ویمن ٹیم نے بھی ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کیا، جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔