ناران میں سیاحت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، ناران روڈبازار تک کھول دی گئی ہے، ترجمان خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی

اتوار 20 اپریل 2025 19:20

ناران میں سیاحت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، ناران روڈبازار تک کھول دی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) خیبر پختونخوا کے وادی کاغان کے خوبصورت سیاحتی مقام ناران میں سیاحت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ناران میں سیاحت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جبکہ ناران روڈ ناران بازار تک کھول دی گئی ہے،خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر محتاط رہیں اور ذمہ دارانہ سیاحت کو یقینی بنائیں، ترجمان کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کائیٹ پراجیکٹ کی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کیا سکتا ہے۔