ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے دوران 28.19 فیصد کا اضافہ

پیر 21 اپریل 2025 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 28.19 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے 230.067 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.19 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے 179.47 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 22.004 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل مارچ کےمقابلہ میں 41.30 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 15.57 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 6488810 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41.30 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4637735 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔