کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،میاں زاہد الرحمن

پیر 21 اپریل 2025 17:12

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)معروف زمیندار نے میاں زاہد الرحمن نے کہا ہے کہ کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن کسان کو اسکی محنت کا صحیح ثمر نہیں مل رہا جس وہ شدیدی پریشانی میں مبتلا ہے وسطی پنجاب میں اس وقت گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہوچکا ہے 2024 میں حکومت کی طرف گندم کا فی من ریٹ 3900روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن حکومت نے گندم کی خرید نہیں کی جس کی وجہ سے ریٹ کم ہوتے ہوتے 2500تک آگیا اس سال بھی حکومت نے گندم نہ خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ جو ہے 2100روپے تک آچکی ہے اگر ایسی ہی حالت رہی تو گندم کی قیمت 1500روپے فی تک گر سکتی ہے لیکن اسکے برعکس کاشتکار ہو گندم کی فصل کا فی من خرچ ہے وہ 3400روپے تک آرہا ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ گندم نہ خریدنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور مارکیٹ میں گندم کی سرکاری نرخوں پر خرید کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ کسان کو خسارے سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :