
چینی صدرکا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ثمرات ناصرف پاکستان خطے کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ رہے ہیں، قیصراحمد شیخ
پیر 21 اپریل 2025 18:32
(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن، حذیفہ رحمان نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ دس سال قبل پاکستان ایک معاشی بحران سے گزر رہا تھا، ایسے میں صدر شی جن پھنگ کا سی پیک جیسا تحفہ پاکستان کے لیے معاشی سہارا ثابت ہوا، جس سے دونوں ممالک کی دوستی کو نئی جِلا ملی۔
رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن صبحین غوری نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے ساتھی ہیں، اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔چین میں پاکستان کے سابق سفیر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے اپنے خصوصی پیغام میں چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی و سفارتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان کے ثمرات خاص طور پر پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی بحران کے خاتمے میں نمایاں نظر آتے ہیں۔سیمینار میں تھینک ٹینکس، ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلبہ، محققین، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’’چین، آج اور کل‘‘کے مصنف شاہد افراز خان کی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا، جو چین کی ترقی، پالیسیوں اور اشتراک کار پر گراں قدر تحقیق پر مبنی ہے۔میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا ثبوت تھی کہ پاکستان اور چین کے درمیان قائم شراکت داری اور ترقی کا یہ سفر عوامی و ادارہ جاتی سطح پر وسیع دلچسپی کا حامل ہے۔یہ سیمینار نہ صرف گزشتہ دہائی کی کامیابیوں کا اعتراف تھا بلکہ مستقبل میں چین - پاکستان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی مظہر تھا۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.