عالیہ بھٹ میری سگی بہن کے سامنے کچھ بھی نہیں، اداکارہ میں ٹیلنٹ ہے نہ شکل، راہول بھٹ

بدھ 23 اپریل 2025 19:42

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بالی ووڈ انڈسٹری کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے اداکارہ سے متعلق اپنی رائے میں کہا ہے کہ میری سگی بہن کے سامنے عالیہ بھٹ پانی کم چائے ہے، عالیہ بھٹ میں نہ ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی ان کی شکل کچھ خاص ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے بیٹے، عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ کے سوتیلے اور سابق اداکارہ پوجا بھٹ کے سگے بھائی راہول بھٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں رنبیر کپور کی صرف اس حد تک عزت کرتا ہوں کہ وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، میری سوتیلی بہن کے اچھے شوہر ہیں، وہ میری بہن کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں جانتا کہ وہ کیسے اداکار ہیں اور کیسی اداکاری کرتے ہیں ۔

عالیہ بھٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی ماں ہیں، باصلاحیت اور کامیاب اداکارہ ہیں اور اگر آپ مجھے عالیہ کا پوجا کے ساتھ موازنہ کرنے کیلئے کہیں تو میری ذاتی رائے ہے کہ عالیہ بھٹ میری سگی بہن کے آگے کچھ بھی نہیں ہے، نہ ہی عالیہ میں ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی اس کی شکل ہے، عالیہ بھٹ میری بہن کے سامنے پانی کم چائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :