پنجاب حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر

بدھ 23 اپریل 2025 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان ڈویژن کے کھیلوں کے میدانوں میں ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس آفیسرز کی زیر نگرانی کھیلوں کے میدان کی صفائی ستھرائی کا آغاز ہو گیا ہے۔عطاالرحمن نے بتایا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں اور میدان فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ ہفتہ صفائی کے دوران گراونڈز کی صفائی، نکاسی آب ،جراثیم کش سپرے انسداد ڈینگی مہم جیسے کام سر انجام دئیے جائیں گے ۔صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ صاف میدان صحت مند جوان حکومت پنجاب اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا مشن ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔