Live Updates

ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، اب بھی موقع ہے،محمد رضوان

یہ ایک ڈریم میچ تھا اسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہوں گا، جیت کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، سعود شکیل

بدھ 30 اپریل 2025 15:05

ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، اب بھی موقع ہے،محمد رضوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 90 رنز کا ہدف 8ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔کپتان سعود شکیل 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فن ایلن نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

خرم شہزاد کو میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شاٹ سلیکشن غلط ہوگی تو فلیٹ پچ پر بھی یہی نتیجہ آئے گا، سمجھ داری سے 150 سے زائد رنز بناتے تو کچھ ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی موقع ہے لیکن دوسروں پر انحصار کرنا بالکل پسند نہیں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈریم میچ تھا اسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہوں گا، جیت کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، ٹیم تینوں شعبوں میں زبردست پرفارم کررہی ہے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم سات میچوں میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات