
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے سکواڈ کا اعلان ،انعام الحق کی واپسی
جمعرات 24 اپریل 2025 14:00
(جاری ہے)
پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی میزبان بنگلہ دیشی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انعام الحق کو ذاکر حسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انعام الحق جو جاری ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 32 سالہ انعام الحق نے آخری بار 2022 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔دوسری تبدیلی تنویر اسلام ہے وہ بھی 15 رکنی سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کو ناہید رانا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔زمبابوے کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی بنگلہ دیشی سکوا ڈ کی قیادت نجم الحسن شانٹو کریں گے جبکہ مہدی حسن مرزا ان کے نائب ہوں گے، دیگرکھلاڑیوں میں محمود الحسن جوئی،شادمان اسلام، انعام الحق، مومن الحق،مشفق الرحیم،معید الاسلام عنکون،ذاکر علی ، تیج الاسلام،نعیم حسن، تنویر اسلام،حسن محمود، خالد احمد اور تنظیم حسن ثاقب شامل ہیں۔واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28 اپریل سے 2 مئی تک ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔\932مزید کھیلوں کی خبریں
-
لاہور قلندر نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا
-
آخری اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات
-
پی ایس ایل کا 19 واں میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لیا
-
بنگلہ دیش کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.