کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ سے ٹیکنیکل ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی ملاقات

جمعہ 25 اپریل 2025 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ سے ٹیکنیکل ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کوئٹہ و بلوچستان بھر میں زیتون کے درخت کی کاشت کیلئے لگائے جانے والے منصوبہ پر مشاورت کی گئی اور تاجر برادری سے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس آمد پر نائب صدر انجنیئر میروایس خان کاکڑ بھی موجود تھے۔ حاجی اختر کاکڑ نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تاجر برادری کی جانب سے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :