ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو مہم کے پانچویں روز کے اختتام پر ایوننگ ری ویو میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 25 اپریل 2025 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت جمعہ کو ‎انسداد پولیو مہم (21 تا 25 اپریل )کے پانچویں روز کے اختتام پر ایوننگ ری ویو میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ کوآرڈینیٹر پولیو کنٹرول پروگرام اور ڈبلیو ایچ او نمائندہ کی جانب سے پولیو ویکسینیشن ٹیمز کی پانچ روزہ کارکردگی اور کوریج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت ضروری اقدامات اٹھائے۔ ‎اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سردار شکیل سرور،اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو،پی ای آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹرعاطف سعود، ڈاکٹر واصل،ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نفیسہ،ایف پی ندیم خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :