پہلی آئی ٹی بی اے بحریہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ لیگ(آج)شروع ہو گی

لیگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی‘دانیال اعجاز

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پہلی آئی ٹی بی اے بحریہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ لیگ(آج)شروع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹین پن بالنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور بحریہ یونیورسٹی کے تعاون سے پہلی آئی ٹی بی اے بحریہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ لیگ 2025 (آج)اتوار سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر دانیال اعجاز کے مطابق لیگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور لیگ میں بحریہ یونیورسٹی کے 40 سے زائد بوائز اینڈ گرلز حصہ لیں گی۔ لیگ میں جتنے والی ٹیم نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور اس لیگ سیگراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :