جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ

اتوار 27 اپریل 2025 15:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے کہا ہے کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ مویشی پال حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےمویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور انہیں بروقت ویکسین کروانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے محکمہ کے عملہ کو جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام لائیو سٹاک حکام کو مویشی پال حضرات کی مکمل رہنمائی جاری رکھنے اور مویشیوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں، عدم تعمیل پر متعلقہ آفیسر جوابدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :