زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.439ارب ڈالرکااضافہ

پیر 28 اپریل 2025 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.439ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازپرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 13.997ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.607ارب ڈالرتھا، 18اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ ملکی ذخائرکاحجم 15.436ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 10.206ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.230ارب ڈالرریکارڈکیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 816ملین ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 623ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :