ٹک ٹاکر عمر بٹ کو دھمکیاں ،مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 28 اپریل 2025 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عبد الرحمن عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔جسٹس شہباز علی رضوی نے مان ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مان ڈوگر نے عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ٹک ٹاکر مان ڈوگر اور حیدر علی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے ۔ استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ مان ڈوگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے مان ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی ۔