گندم کی فصل کو آگ لگنے کے واقعات ،ملوث عناصرکیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات میں مزید تیزی لانا ہوگی‘ سید حسن رضا

پیر 28 اپریل 2025 17:08

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)گندم کی فصل کو آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کے بدلے میں کسانوں کو ہونے والے لاکھوں روپے کے نقصانات بارے عوام الناس کو آگاہی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات میں مزید تیزی لانا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی جانب سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبہ بھر کی طرح ضلع نارووال کے طول و عرض میں گندم کی کٹائی عروج پر ہے اور اس دوان ضلع سطح پر قائم ایمرجنسی کنٹرول روم اور ریسکیو 1122کنٹرول روم کو اب تک موصول ہونے والی 28اطلاعات پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی جانب سے کمیونٹی کے اشتراک سے تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ پر قابو پا کر سیکڑوں ایکڑ رقبے پر لگی ہوئی فصل کو نقصان پہنچنے سے محفوظ بنایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ سیزن کے دوران ضلع نارووال میں گندم کی کٹائی کے بعد گندم کی باقیات کو آگ لگانے اور پھر اس آگ کے بے قابو ہو کر پھلنے اور درجنوں ایکٹر پر کھڑی فصل کے جلنے کے کئی ایک واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جو کہ ایک تشویشناک بات ہے اور ان بڑھتے ہوئے واقعات کا انسداد انتہائی ضروری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ فصل کی باقیات کو آگ لگانا قانونا جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ اور ایف آئی آر کا اندراج پہلے بھی کیا جا رہا ہے،ایسے واقعات کے تدارک کیلئے کی جانے والی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا،اور ایسے تمام عناصر جو ایسے واقعات میں میں شامل ہیں انکے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :