لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا

پیر 28 اپریل 2025 22:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)لیورپول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو آؤٹ کلاس کیا، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے اسکور کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں لیور پول کا چوتھا گول محمد صلاح نے بنایا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔یوں لیورپول نے پانچ ایک سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔دونوں ٹیموں کے ابھی چار چار میچز باقی ہیں، لیکن ٹائٹل لیورپول کے نام ہو گیا ہے۔