کاشتکاروں کو ڈرل سے کاشتہ مکئی کی فصل کا بغور جائزہ لینے اور فصل میں موجود کمزور و بیمار پودے نکالنے کامشورہ

منگل 29 اپریل 2025 16:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ماہرین زراعت نے ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو فصل کی فوری چھدرائی کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار رواں ہفتے کے دوران چھدرائی کا عمل مکمل کر لیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مکئی کی فصل کا بغور جائزہ جاری رکھناچاہیے اور اگر فصل میں کمزور اور بیمار پودے نظرآئیں تو انہیں نکال دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ چھدرائی کے دوران جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں جس کے باعث باقی بچ جانیوالے پودوں کو غذائی عناصر بہتر انداز میں میسر آتے ہیں جو پیداوار میں اضافے کے باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موسم گرما کی شدت کے پیش نظر آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو 15 سے 25 دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کردینی چاہیے تاکہ فصل سوکے کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :