الیگزینڈر ببلک اور میٹیو آرنلڈی میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 29 اپریل 2025 17:09

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) قازقستان کے نامور ٹینس الیگزینڈر ببلک اور اٹلی کے ٹینس سٹار میٹیو آرنلڈی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن آندرے روبلوف مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ کے میچ میں 27 سالہ قازقستان کے نامور ٹینس الیگزینڈر ببلک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن آندرے روبلوف کو 4-6، 6-0 اور 4-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں 24 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار میٹیو آرنلڈی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بوسنیا ہرزیگووینا کے ٹینس کھلاڑی دمیر دزمہرکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 او4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :