ایف بی آر کیخلاف منفی پراپیگنڈا بند ہونا چاہیے ‘ جمیل اختر بیگ

ٹیکس پیئر درست ،بروقت ریٹرن جمع کرائے تو ایف بی آر کبھی تنگ نہیں کریگا‘ سابق صدر لاہور ٹیکس بار

بدھ 30 اپریل 2025 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے خلاف منفی پراپیگنڈا اور اسے بدنام کرنے کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہیے ،کالی بھیڑیں ہر محکمے میں ہوتی ہیں لیکن اس کی بنیاد پر مجموعی طو رپر کسی ادارے کی منفی تصویر کشی نہیں کی جا سکتی۔وہ ’’ٹیکس اور عوام مذاکرے ‘‘ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

اس موقع پر لاہور چیمبر آف کا مرس کے سابق صدر سہیل لاشاری،زاہد رسول گورائیہ ایڈووکیٹ ،سابق صدر لاہور ٹیکس بار شہباز صدیق،انیب اخترانصاری اوردیگر بھی موجود تھے۔ جمیل اختر بیگ نے کہا کہ اگر ٹیکس پیئر اپنی ریٹرن بروقت اور درست جمع کراتا ہے تو میں گارنٹی سے کہتاہوں ایف بی آر کبھی اسے تنگ نہیں کرے گا ،انکم ٹیکس کے سیکشنز 137/138/139/اور 140کے ذریعے ڈیمانڈ اور ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جاتا ہے،137سیکشن کے ذریعے پہلے ڈیمانڈ نوٹس بھیجا جاتا ہے اور ٹیکس پیئر کو 30دن دیئے جاتے ہیں تاکہ ٹیکس پیئر اپنا جواب دے سکے اسکے بعد ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھیجا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ لوگ ٹیکس دینا چاہتے یں لیکن حکومت لینا نہیں چاہتی غلط اصطلاح ہے ، سب جانتے ہیں اکثریت ٹیکس نہیں دینا چاہتی ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو بدنام کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کی جائے کیونکہ ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :