ایف بی آر کی اپریل 2025 میں ٹیکس وصولی میں 30 فیصد ماہانہ اضافہ

جمعرات 1 مئی 2025 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی اپریل 2025 کے لیے ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد ماہانہ اضافہ ہوا ہے جورواں مالی سال میں پہلے 9 ماہ کے 28 فیصد اضافہ سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اپریل 2025 کے ٹیکس محصولات گزشتہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ 9,300 ارب روپے کے سالانہ ہدف سے تجاوز کر گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 43 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود ٹیکس وصولیوں میں اضافہ برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس دوران انکم ٹیکس محصولات میں 44 فیصد، سیلز ٹیکس میں 17 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولیوں میں 31 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :