bدنیا کی معمر ترین خاتون 116 سال کی عمر میں چل بسیں

ذ*برازیل سے تعلق رکھنے والی اناہ کانابرو لیوکاس جون 1908 کو پیدا ہوئی تھیں

جمعرات 1 مئی 2025 20:25

rبرازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)برازیل سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون اناہ کانابرو لیوکاس 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی یہ معمر ترین خاتون ایک نن تھیں جو برازیل میں 1908 کو پیدا ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

اناہ کانابرو لیوکاس کو معمر ترین خاتون کا اعزاز جنوری میں جاپانی خاتون 116 سالہ ٹومیکو ایٹوکا کے انتقال کرجانے پر ملا تھا۔

اس طرح برازیل کی اناہ کانابرو لیوکاس کے پاس دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز صرف 3 ماہ رہ سکا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اناہ کانابرو لیوکاس کی موت کی تصدیق کردی۔ جس کے بعد دنیا کی عمر رسیدہ خاتون انگلینڈ کی 115 سالہ ایتھل کیٹرہم بن گئیں۔یاد رہے کہ اناہ کانابرو لیوکاس جب 110 سال کی ہوئی تھی تو پوپ فرانسس نے سالگرہ کی مبارک کا کارڈ بھی بھیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :