ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ سے نہیں ڈرتا، فلسطینی طالب علم محسن مہدوی

جمعہ 2 مئی 2025 12:55

ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ سے نہیں ڈرتا، فلسطینی طالب علم محسن مہدوی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے صاف اور واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ میں آپ سے نہیں ڈرتا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے رہائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے بیان جاری کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے کہا کہ انہوں نے مجھے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا، میں نے جنگ سے انکار اور امن کی بات کی۔

متعلقہ عنوان :