
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ‘بی بی سی نے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا‘سکیورٹی انتظامات کی ناکامی پر سوال اٹھا دیئے
جمعرات 1 مئی 2025 20:54

(جاری ہے)
پہلگام حملے میں بال بال بچ جانے والے پارس جین نے دعویٰ کیا کہ:’’پہلگام کے مقام پر نہ تو کوئی پولیس اہلکار موجود تھا اور نہ ہی فوجی اہلکار۔
‘‘بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق:’’سی آر پی ایف کا کیمپ حملے کی جگہ سے 7 کلومیٹر جبکہ راشٹریہ رائفلز محض 5 کلومیٹر دور تھی۔‘‘بی بی سی نے بھی اپنی رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ: پہلگام جیسے سیاحتی مقام پر سکیورٹی کیوں موجود نہ تھی بی بی سی کے مطابق پہلگام حملے کے بعد پولیس کم از کم ایک گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، صحافی انورادھا بھسین کے مطابق سکیورٹی فورسز کو پہلگام پہنچنے میں تو دیر ہوئی مگر چند گھنٹوں میں ان کے پاس حملہ آوروں کی تصاویر تھیں، آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد بھی کشمیر میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں، بی بی سی کے مطابق پہلگام حملہ سکیورٹی کی مجموعی خامی کا نتیجہ ہے، جس جگہ اتنی بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں وہاں ایک بھی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ بھارتی فوج اور اس کی انٹیلیجنس پہلگام میں مکمل طور پر ناکام رہے، بھارت کو چاہئے کہ وہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی سکیورٹی کی ناکامیوں کو دور کرے، دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے پہلگام فالس فلیگ حملے کے حوالے سے اب ہر جانب سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.