کھوئی رٹہ کی ہردلعزیزشخصیت ریٹارڈ معلم ماسٹر سید اصغر علی شاہ آف بروٹھ انتقال کرگئے

جمعہ 2 مئی 2025 13:17

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) سید اقتدار حسین شاہ ، سید ابرار الحسن بخاری ایڈووکیٹ کے والد محترم کھوئی رٹہ کی ہر دلعزیز شخصیت ریٹارڈ معلم ماسٹر سید اصغر علی شاہ آف بروٹھ انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنمائوں ، صحافیوں ، وکلاء ، پروفیسرز ، ٹیچرز ، مختلف این جی اوز رہنمائوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سپر د خاک کر دیا گیا ادھر کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں ساجد چوہدری ، عامر کھوکھر ، محمد مقصود چوہدری ، محمد نثار راجہ ، واصف علی واصف ، اظہر محمود کھوکھر ، شوکت کھوکھر ، زاہد عباس ، اکمل کھوکھر ، یاسر ترابی، محمد افضل ، سردار ساجد ، مظہر حسین ، توقیر خان ، غلام محمود جرال ، اظہر ملک ، مدثر یاسین و دیگر نے ماسٹر سید اصغر علی شاہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی سادہ طبعیت ، ملنسار اور اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے ساری زندگی سادگی کے ساتھ گزاری ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کریں ۔