پروفیسر ساجد میر ایک زیرک، مخلص، مدبر سیاسی اور مذہبی رہنما تھے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

اتوار 4 مئی 2025 14:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار۔راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا پروفیسر ساجد میر کی مذہبی،سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مرحوم پروفیسر ساجد میر کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،پروفیسر ساجد میر ایک زیرک، مخلص، مدبر سیاسی اور مذہبی رہنما تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال سے ملک ایک مخلص سیاسی اور مذہبی رہنما سے محروم ہوگیا،پروفیسر ساجد میر کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،پروفیسر ساجد میر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔