حلقہ لچھراٹ کے گیلانی برادران وزیر حکومت سید بازل علی نقوی پر برس پڑے

سیاست اچھے لوگوں کا کام ہے، بڑے دل سے سیاست کرنے کی ضرورت ہے، بازل علی نقوی اپنے الفاظ واپس لیں،مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 5 مئی 2025 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)حلقہ لچھراٹ کے گیلانی برادران وزیر حکومت سید بازل علی نقوی پر برس پڑے، گیلانی برادران کا مشترکہ اجلاس، وزیر حکومت سید بازل علی نقوی اپنے الفاظ واپس لیں، انہوں نے گیلانی خاندان کی عزت نفس مجروح کی ہے، ان خیالات کا اظہار آصف گیلانی جے کے پی پی، سید ابرار گیلانی، سید عصمت گیلانی، سید وقار گیلانی، سید عصمت گیلانی، سید زاہد گیلانی، سید کرامت گیلانی، ودیگر نے مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے پنجکوٹ کے مقام پر جلسے میں جو الفاظ استعمال کیے ہیں انکی بھر پور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاست اچھے لوگوں کا کام ہے، بڑے دل سے سیاست کرنے کی ضرورت ہے، مقررین نے کہا کہ حلقہ لچھراٹ میں گیلانی برادران اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، ہم کسی صورت برداشت نہیں کرتے، آج کے اجلاس کا بنیادی مقصد صرف اور صرف بازل نقوی کے الفاظ کی مزمت کرنا ہے، مقررین نے کہا کہ اگر سید بازل علی نقوی اپنے الفاظ واپس نہیں لیتے تو اگلا لائحہ طے کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بازل علی عرصہ دراز سے مختلف برادریوں کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کرتے ہیں جس سے حلقے کے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو جلد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید مرتضی علی گیلانی ہمارے خاندان کے چشم و چراغ ہیں، ہم کسی صورت اپنے خاندان کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دینگے، اس موقع پر مقررین نے سابق وزیر حکومت چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ کو بھی اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اب ہم کسی پیرا شوٹر کو برداشت نہیں کریں گے۔