وزیرِ سیاحت، آثار قدیمہ و معدنی وسائل آزاد کشمر سردار فہیم اختر ربانی کا ٹھل جن جیری کا دورہ

پیر 5 مئی 2025 17:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیرِ سیاحت، آثار قدیمہ و معدنی وسائل آزاد کشمر سردار فہیم اختر ربانی نے ٹھل جن جیری کا دورہ کیا جہاں ان کے استقبال کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر سیاحت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،حلقہ بھر میں چار سال سے کم عرصہ میں روڑ انفراسٹرکچر،تعلیم،صحت کے میدان میں تاریخی کام کئے ہیں جن میں کچھ منصوبہ جات مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں آر ایچ سی،بی ایچ یو فرسٹ ایڈ پوسٹیں حلقہ انتخاب میں لائے اور یہ سب لوگوں کے ووٹ کی طاقت سے ممکن ہوا ۔تعلیم کے میدان میں این ٹی ایس کو فعال کر کے میرٹ پر پڑھے لکھے بچوں کی تعینات ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچ میں منی سٹیڈیم کا قیام ایک مشن تھا اور کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں سے وعدہ تھا جس پر اللہ کی مہربانی سے کام جاری ہے،حلقہ بلوچ کو محرومی سے نکالنے کا عزم کر رکھا ہے جس کے لئے ایک بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ عملی طور پر کوشاں ہیں۔

تقریب سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر چیئرمین یو سی کہالہ صوبیدار سیلمان ،ممبر ضلع کونسل سردار اظہر انقلابی ،چیرمین ٹاؤن سردار شفقت ،سابق چیرمین ٹاؤن ممبر لوکل کونسلر سردار عمران شاید ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلوچ سردار ارشاد ،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سردار شفیق ایڈوکیٹ ،ماسٹر پرویز ،کیپٹن معشوق ،ایڈوکیٹ سلطانی ،ملک کاظم ،سردار وارث شاہ ،حبیب الرحمان شاکر ،سردار حفیظ ،بابو مسعود ،بابو جاوید ،سردار شکیل صاحب،سردار خلیل،حولدار کرامت ،سردار شبیر،سردار جمشید ،سردار قندیل ،فاروق ،جمیل قادری اور دیگر عوام علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔