
تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبران کے اعزاز میں پروقارتقریب
مصطفوی مشن کے فروغ میں بانی ممبران کی خدمات ناقابل فراموش ہیں : پروفیسرڈاکٹرحسین محی الدین قادری
پیر 5 مئی 2025 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک کے بانی اراکین نے سخت حالات میں عزم و یقین کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، اب ان کے تجربات اور اخلاص کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوگا۔
تقریب سیناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،سینئر رہنما حاجی محمد امین القادری، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس،سیکرٹری کونسل آف فائونڈنگ اینڈ سینئر ممبرز شہزاد رسول قادری،علامہ غلام مرتضیٰ علوی و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے فائونڈنگ ممبرز کی خدمات پر روشنی ڈالی۔تقریب میں راجہ زاہد محمود، شاھد لطیف قادری، حاجی منظور حسین، حاجی محمد سلیم یوسفی، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد الیاس قادری، احمد نعمان شیخ، چودھری جلیل، پروفیسر نواز ظفر، ڈاکٹر شاھد محمود، چودھری افضل گجر، شیخ محمد فاروق، سردار فتح اللہ خان، شیخ محمد عامر رفیع، ابرار حنیف مغل، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، رانا محمد فیاض، حافظ غلام فرید، حاجی محمد اسحاق، پروفیسر ذوالفقار علی، رانا نفیس حسین، عابد بشیر قادری سمیت دیگر سینئر رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثنا پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ماہانہ مجلس ختم الصلوة علی النبیؐ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں بیان کیے گئے انبیائے کرام علیہم السلام اور حضور نبی اکرمؐ کی حیاتِ طیبہ سے متعلق واقعات ایمان والوں کے لیے سبق، رہنمائی اور بصیرت کے چراغ ہیں۔ ان قصصِ قرآنی کے ذریعے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ دینِ حق کی راہ میں صبر، استقامت، قربانی اور اخلاص بنیادی اوصاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن میں بیان کردہ ہستیاں اپنی اپنی قوموں کی فکری و روحانی بنیاد رکھنے والی تھیں، اور ان کے واقعات کو حضورؐ کی زبانِ اقدس سے بیان کروایا گیا، تاکہ امت محمدیہ ان سے سبق سیکھے اور مصطفوی کردار کو اپنا کر زندگی کے مسائل کا حل تلاش کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.