
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
ایران کے حق میں پارلیمان کی قرارداد کی ستائش کرتے ہیں‘مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 14 جون 2025 22:51

(جاری ہے)
امیر جماعت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید مودودیؒ نے 65ء کی جنگ کے دوران ایوب خان سے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دیا تھا۔
جماعت اسلامی نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں بانی جماعت کی سنت تازہ کی اور موجودہ حکومت سے اختلافات ایک جانب رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ قابل افسوس و مذمت ہے، جماعت اس صورتحال میں بھی کردار ادا کرے گی، حکومت کو ایران کی حمایت میں اقدامات کرنے ہوں گے۔ ایران،حماس کے لیے بھی ایک بہت بڑی قوت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایران کے حق میں پاس ہونے والی قرارداد کی ستائش کی اور کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی اسرائیل کو ریاست تسلیم نہ کرنے کی بات بھی احسن اقدام ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں تاریخ انسانی کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی پر عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بالخصوص اسلامی ممالک کی حکومتوں اور او آئی سی کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اہل غزہ کو صہیونی دہشت گردی سے بچانے میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کو واضح پیغام دیا جائے کہ مسلمانوں اور انسانیت کے خلاف دہشت گردی بند کی جائے۔ فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور امداد پہنچانے کا فوری بندوبست کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے جماعت اسلامی کا دیرینہ موقف دہرایا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات قبول نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان ہندوتوا نواز مودی حکومت کے گھناؤنے عزائم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرے۔ اسرائیل، بھارت اور امریکا شیطانی تکون ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے۔ جماعت کی قیادت اور کارکنان معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنے آپ کو ہر لحاظ سے تیار رکھیں۔ ہمیں اپنے دائرے میں رہ کر دوسرے دائروں تک رسائی حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا اور عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے۔ کرپشن، سود کے خاتمہ اور عام افراد کو سہولتیں دیے بغیر معیشت میں بہتری نہیں آئے گی۔
مزید قومی خبریں
-
مون سون کی پہلی بارش نے ہی ضلعی انتظامیہ کی بد انتظامی اور واسا کی نا اہلی کا پول کھول کے رکھ دیامحمد اعجازچوہدری
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ وین اور بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
-
معاشرے میں مثبت تبدیلی اورتعلیمی پالیسیوں کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیکی ضرورت ہے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی
-
اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت
-
اوباش ملزم کی 16سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی
-
عمران خان کی رہائی بچوں یا بہنوں سے نہیں، انکے اپنے طرزِعمل پرمنحصر ہے،عرفان صدیقی
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے انتخاب کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
ایک سال کے اندر 591 ارب روپے کے نقصانات کو کم کرکے 199 ارب روپے کی، اویس لغاری
-
خودپسندی اور نافرمانی زوال کا پیش خیمہ ہیں، علامہ الیاس قادری
-
آبادی میں اضافہ کی شرح تشویشناک ہے، قوم کو مل کر اس اہم مسئلہ کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، طارق فضل
-
پارلیمان قومی ترقی کے لئے سماجی مسائل کے حل بالخصوص آبادی کے توازن سے متعلق قانون سازی کرنے کے لئے پُرعزم ہے، سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.