Live Updates

بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار

اتوار 15 جون 2025 15:20

بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) بھارت جو ہمیشہ اپنی تہذیبی اقدار، انسانیت اور خودمختاری کے احترام کا راگ الاپتا ہے، ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے وقت اس کی موقع پرستی اور بے اصولی کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اگرچہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کا رکن ہے اورتنظیم نے واضح طور پر اسرائیل کی غیر قانونی جارحیت کی مذمت کی لیکن بھارت نے اپنے علاقائی اتحادیوں کے اجتماعی موقف سے الگ ہو کر خودغرضی کا ثبوت دیا۔

بھارت نے نہ صرف ایران جیسے ایس سی اورکن ملک کے ساتھ غداری کی بلکہ خود کو تاریخ کی غلط سمیت میں لا کھڑا کیا۔ سوائے بھارت کے ایس سی اوکے تمام رکن ممالک نے ایران کی حمایت کی ۔ایس سی اوکے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کے حملے کوبین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیااوراسے ایران کی خودمختاری پر حملہ اور علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیاگیا۔

(جاری ہے)

شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے اور عام شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کی گئی اورسیاسی و سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے فوجی کارروائیوں کی مخالفت کی گئی- بھارت نے ایس سی اوکی یکجہتی کو توڑ دیا اور مشترکہ اعلامیہ سے ہٹ کر منافقانہ بیان دیا۔اس نے ایس سی اوکے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے علیحدہ اور نرم لہجے میں ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیل کی مذمت تک نہ کی گئی۔

یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کی وفاداریاں کہاں ہیں، وہ اصولوں کے ساتھ نہیں بلکہ مفادات کے ساتھ ہے۔ اگر بھارت ایس سی اوکے اصول نہیں مانتا، تو اسے فورم چھوڑ دینا چاہیے۔ایس سی اونے واضح طور پراقوام متحدہ کے چارٹر، عالمی امن اور ریاستی خودمختاری سے وابستگی کا اعادہ کیا،کسی بھی رکن ملک کے خلاف غیر قانونی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

بھارت کا اس موقف سے اختلاف ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایس سی اوکے بنیادی اصولوں سے منحرف ہو چکا ہے۔ جو رکن تنظیم کے بنیادی اصولوں، امن و خودمختاری کے دفاع اور اجتماعی موقف کا احترام نہیں کرتا، اسے اس فورم کا حصہ بننے کا کوئی حق نہیں۔ حقیقت میں بھارت ایک موقع پرست ریاست کے طورپر سامنے آیا ہے جوایرانی شہریوں کے قتلِ عام پر خاموش رہااورایس سی اوجیسے علاقائی اتحاد کی متحدہ آواز کو مسترد کیا۔ اس نے ہتھیاروں کے سودوں اور لابنگ مفادات کی خاطر اسرائیلی جارحیت کا غیراعلانیہ دفاع کیا۔ بھارت انسانیت کی بات تو کرتا ہے لیکن ہر فیصلہ اپنے مفادات اور مصلحت کی بنیاد پر کرتا ہے۔ یہ خودمختار خارجہ پالیسی نہیں بلکہ منافقت پر مبنی سفارتکاری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات