ملک بھر میں میدے کا ریٹ کم ہونے کے باوجود بیکری سامان و دیگر اشیا کے ریٹس کم نہ ہوسکے

منگل 6 مئی 2025 12:23

ملک بھر میں میدے کا ریٹ کم ہونے کے باوجود بیکری سامان و دیگر اشیا کے ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)ملک بھر میں میدے کا ریٹ کم ہونے کے باوجود بیکری سامان و دیگر اشیا کے ریٹس کم نہ ہوسکے،میدے کی7ہزار میں ملنے والی بوری37سو میں ملنے کے باوجود پرانے ریٹس برقرار، حکومت سے نوٹس لے کر بیکری،مٹھائی،سموسے،جلیبیاں و دیگر اشیا کے ریٹس کم کرانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب سمیت ملک بھر میں میدے کا فی50کلو بوری کا ریٹ جو کہ پہلی7ہزار تھا اب37سو روپیہ ہے پچھلے چند سالوں میں جب میدے کا ریٹ 7ہزار تک پہنچ چکا تھا تب بیکری سامان،مٹھائی،سموسے،جلیبیاں و دیگر اشیا کے ریٹس کو ایک دم بڑھا دیا گیا تھا مگر اب میدے کا ریٹ7ہزار سے کم ہو کر37سو روپیہ ہو گیا ہے مگر ابھی تک نہ ہی بیکری،مٹھائی،سموسے،جلیبیاں و دیگر میدے سے بننے والی اشیا کے ریٹس کو مالکان کی طرف سے کم کیا گیا ہے اور نہ ہی اس مسئلے پر کسی نے توجہ کی ہے اس مسئلے پر عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیکری،مٹھائی،سموسے،جلیبیاں و دیگر میدے سے تیار ہونے والی اشیا کے ریٹس کم کرائے جائیں تاکہ غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :