عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 6 مئی 2025 21:12

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میںمنگل کو پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 377ڈالر کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 61ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 377ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 232روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 57روپے کے اضافے سے 3482روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 22 روپے کے اضافے سے 2985روپے کی سطح پر آگئی۔معاشی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا، اور سرمایہ کاروں کا سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اختیار کرنا، قیمتوں میں اس اضافے کی ممکنہ وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں یکمشت 7800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :