محکمہ بہبود آبادی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام محکمانہ سٹاف کیلئے ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد

منگل 6 مئی 2025 23:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) محکمہ بہبود آبادی آزادجموں وکشمیر کے زیر اہتمام محکمانہ سٹاف کیلئے ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا۔ ٹریننگ میں شرکا کو جدید تکنیکس بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ڈاکٹر آفتاب، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجہ اسد خان ودیگر نے شرکت کی اور شرکاء کو لیکچرز دیئے۔ ٹریننگ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ڈاکٹر آفتاب اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجہ اسد خان نے شرکا کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :