سعودی فضائیہ کی ترکیہ میں مشترکہ مشقوں ’عنقا اناتولین 2025 ‘ میں شرکت

بدھ 7 مئی 2025 08:40

ریاض ، انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سعودی رائل ایئرفورس کے دستے مشترکہ جنگی مشقوں میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے۔ سبق نیوز کے مطابق سعودی فضائیہ ترکیہ اور دیگر دوست و برادرملکوں کی فورسز کے ساتھ مشترکہ مشق ’عنقا اناتولین 2025 ‘ میں شرکت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سبق نیوز کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے’ سعودی رائل ایئر فورس کے ڈپٹی کمنانڈر میجر جنرل پائلٹ طلال الغامدی نے مشقوں میں شرکت کرنے والے دستوں کی نگرانی کی۔فضائی مشقیں جو کہ جنگی حکمت عملی اورریسکیو پر مشتمل ہیں میں سعودی فضائیہ دو مخصوص ہیلی کاپٹروں ’کوگر‘ کے پورے کریو کے ساتھ شرکت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :