Live Updates

پاکستان کی بھرپورجوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں

بھارت کی عرب دنیا سے پاکستان پر اثرورسوخ استعمال کرنیکی درخواست

بدھ 7 مئی 2025 14:53

پاکستان کی بھرپورجوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد اب بھارت عرب ممالک سے رابطہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ بھارتی حکام نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے رابطہ کر کے عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ عرب حکمران خصوصا اماراتی حکام کشیدگی کم کروائیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات