محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بینگن کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بدھ 7 مئی 2025 17:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) محکمہ زراعت نے موسم کی تبدیلی کے باعث بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عامر صدیق نے کہا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو4 سے5سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس، سست تیلے سے بچاؤ کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس، سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :