یوکرینی مفاہمت سے متعلق فیصلوں کا وقت آگیا ہے، امریکا

جمعرات 8 مئی 2025 10:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) امریکا نے کہا ہے کہ یوکرینی مفاہمت سے متعلق فیصلوں کا وقت آگیا ہے ۔ تاس کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈٹر مپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے ایسے مقام پر پہنچ رہے ہیں جہاں کچھ فیصلے کرنے ہوں گے جنہیں کرتے ہوئے میں خوش نہیں ہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روس اور یوکرین تنازعے کے حوالے سے کچھ چیزوں بارے جانتے ہیں لیکن اب حتمی فیصلے کرنے کا وقت آگیاہے۔

متعلقہ عنوان :