ہری پور،ڈرون کی اڑان پر 60 روز کے لیے پابندی عائد

جمعہ 9 مئی 2025 17:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ہری پور میں ڈرون کی پرواز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں تمام قسم کے ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کی پرواز پر فوری طور پر 60 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :