(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

ہفتہ 16 اگست 2025 23:14

(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66سے ضمنی انتخابات کے لئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بلال فاروق تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ہیں جو اس سے قبل 2018ء میں رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ این اے 66کی نشست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد چٹھہ کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے جہاں اب ضمنی الیکشن 18ستمبر کو ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129کے لئے تاحال حتمی فیصلہ نہ کیا جاسکا، حافظ نعمان، رانا مشہود اور مہراشتیاق کے نام زیرغور ہیں۔