وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات

ہفتہ 16 اگست 2025 22:49

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ماس پلانٹیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے موسمیاتی تبدیلی پر مل کر کام کرنے اورسندھ اور ایتھوپیا کے ماہرین کے مل کر درخت لگانے اور نئے درخت متعارف کرنے پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دس رکنی ایتھوپین وفد میں گرین ڈائیلاگ اور ماس پلانیشن سیکٹر کے نمائندے، نائب صدر یوتھ ایسوسی ایشن فدیلا بیاابامیچا، صدر صومالی ریجن یوتھ اینڈ گرین لیگسی اور دیگر شامل تھے۔وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سینئر وزیر شرجیل میمن، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سیکرٹری ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی زبیر چنا، سیکریٹری جنگلات اور دیگر موجودتھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ماس پلانٹیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ سندھ کو ایتھوپین دفد کی طرف سے بتایا گیا کہ سنہ 2019ء سے لے کر گرین انیشیٹو کے تحت 50 بلین درخت لگائے ہیں، ایتھوپیا کا 7.5 درخت 2025ء تک لگانے کا ٹارگیٹ ہے۔سیکریٹری ماحولیات اور چیف کنزرویٹر جنگلات ریاض وگن نے رفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارا سیارہ زمین گرم ہوتا جارہا ہے اور موسمی تبدیلیاں بربا ہو رہی ہیں،درجہ حرارت بڑھنے سے اربن فلڈنگ، جنگلات میں آگ، گلیشیئرز کے پگلنے سے سمندر کی سطح میں اضافہ واضح مسائل ہیں، اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک موسمی تبدیلیوں کے مسائل کا شکار ہیں،پاکستان موسمی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے، سندھ میں 2022ء کے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے، انفراسٹرکچر اور آبپاشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم عالمی ڈونر ایجنسیزکا مشکور ہیں ان کے تعاون سے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، سندھ حکومت نے موسمی تبدلیوں کے خلاف اہم اقدامات اٹھائے ہیں، سنہ 2010ء سے 2025ء تک 6 لاکھ 75 ہزار ہیکٹرز پر جنگلات لگائے ہیں، سندھ پہلا صوبہ ہے جو انٹرنیشنل کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ ریجن کے لئے اہل ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سندھ اور ایتھوپیا کے ماہرین مل کر درخت لگانے اور نئے درخت متعارف کرنے پر کام کرینگے،سندھ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلات ایتھوپین ماہرین سے مل کر کام کرینگے۔آخر میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں وفد نے پودا لگا کر گرین انیشیٹو کا آغاز کیا۔